جلا ئوگھیرائو کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سرکاری وکیل حتمی دلائل کیلئے طلب

منگل 10 جون 2025 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی جلا ئوگھیرائو کے چھ مقدمات میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سرکاری وکیل کو حتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ ایک وقت میں چھ مقدمات پر دلائل دینا ممکن نہیںاس لئے درخواستوں پر الگ الگ سماعت کی جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے دو درخواستوں پر دلائل کیلئی13 جون،دو پر 17 جون اور باقی دو پر20 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔