ڈینس شاپووالوف کو سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

بدھ 11 جون 2025 17:15

سٹٹ گارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) کینیڈا کے ٹینس سٹار ڈینس شاپووالوف سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔29 سالہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ نے اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں ففتھ سیڈڈ کینیڈا کے ٹینس سٹار ڈینس شاپووالوف کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی میں شروع ہوگیا ہے جس میں شائقین ٹینس کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں 29 سالہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ نےعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ففتھ سیڈڈ کینیڈا کے ٹینس سٹار ڈینس شاپووالوف کو4-6، 6-2 اور 0-6سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ٹورنامٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :