کرکٹ ٹورنامنٹ "راولپنڈی چیمپئنز لیگ" کا انعقاد (کل)ہوگا

ہفتہ 14 جون 2025 16:45

کرکٹ ٹورنامنٹ "راولپنڈی چیمپئنز لیگ" کا انعقاد (کل)ہوگا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) راولپنڈی میں ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ "راولپنڈی چیمپئنز لیگ" کا انعقاد کل(15 جون )سے ایوب نیشنل پارک کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہو گا جس میں دن اور رات کے میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر ذوالفقار احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ اس ایونٹ کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک نایاب موقع بنانے کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شامل ہر ٹیم کو مکمل کٹ فراہم کی جائے گی تاکہ تمام کھلاڑی ایک پیشہ ورانہ ماحول میں مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کو 7 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا جب کہ رنر اپ ٹیم کو اڑھائی لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرک لیب کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور تمام میچز کی اسکورنگ اور ڈیٹا ریکارڈنگ مکمل طور پر ڈیجیٹل سسٹم کے تحت ہو گی جو اسے جدید تقاضوں کے عین مطابق بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کا موقع دے گا بلکہ راولپنڈی کے کرکٹ حلقوں میں ایک نیا جوش و ولولہ بھی پیدا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :