Live Updates

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی، آئی سی سی نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

2027ء، 2029ء اور 2031ء فائنل کی میزبانی بھی انگلینڈ ہی کرے گا، رپورٹس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 جون 2025 13:49

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی، آئی سی سی نے بھارت کی امیدوں ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2025ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی کی درخواست کو مسترد کردیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027ء، 2029ء اور 2031ء فائنل کی میزبانی کی درخواست کی گئی تھی، جس کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ تینوں فائنلز انگلینڈ میں ہی منعقد ہوں گے۔

 
ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پہلے ہی آئی سی سی کو اگلے تینوں فائنلز کی میزبانی کے منصوبے سے آگاہ کردیا ہے۔ 
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پہلے دو فائنلز کی میزبانی بھی انگلینڈ نے کی تھی، نیوزی لینڈ نے 2021ء میں بھارت کیخلاف لارڈز میں افتتاحی ٹائٹل جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا نے 2023ء میں اوول میں بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

 
موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025ء کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے، جہاں افریقی ٹیم تیسرا ٹائٹل جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔ 
دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کی میزبانی انگلینڈ کے پاس ہے لیکن تینوں بار انگلش ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے سے محروم رہی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات