دیوان شوگز ملز کے خسارہ میں چھ ماہ کے دوران 291فیصد اضافہ

بدھ 11 جون 2025 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) دیوان شوگز ملز کے خسارہ میں چھ ماہ کے دوران 291.39فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 مارچ 2025کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران دیوان شوگر ملز کا خسارہ 591ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر2023تا مارچ 2024 کے عرصہ کےلئے کمپنی کا خسارہ151 ملین روپے رہا تھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح 31مارچ 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مقابلے میں 31 مارچ 2025کو ختم ہونے والے چھ ماہ کے دوران دیوان شوگر ملزکے خسارہ میں 440ملین روپے یعنی 291فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :