پولیس کی کارروائی‘متحرک ڈرگ ڈیلرز سے کروڑوں روپے کی بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی

بدھ 11 جون 2025 22:06

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر منشیات کے خاتمہ کے لیے پولیس کی بھر پور کارروائیاں جاری ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈرگ ڈیلرز سے کروڑوں روپے کی بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لیگزشتہ ماہ مئی کے دوران بڑے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہو ایسے مقدمات کا اندراج کیا گیا جس میں برآمد ہونے والی چرس کی مقدار 05 کلو سے زائد تھی۔

(جاری ہے)

ماہ مئی میں بڑے مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے 35 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔جبکہ رواں سال آئس فروخت کرنے والے ایسے ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا جن کے قبضہ سے 01کلو گرام سیزائد آئس برآمد ہوئی ایسیملزمان کے قبضہ سے 15 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کی گئی۔ ہیروئن فروخت کرنے والے ملزمان جن کے قبضہ سے 01کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ایسے ملزمان کے قبضہ سی42کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی۔منشیات کے خاتمے کے لیے بڑے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں

متعلقہ عنوان :