سماجی شخصیت عزیر احمد سواتی کی چیئرمین ڈیڈک مانسہرہ سے ملاقات، بی ایچ یو شیرگڑھ میں ڈاکٹر کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا

جمعہ 13 جون 2025 15:31

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) اوگی کی سیاسی و سماجی شخصیت عزیر احمد سواتی نے چیئرمین ڈیڈک مانسہرہ اکرام ﷲ غازی سے ملاقات کر کے انہیں بی ایچ یو شیرگڑھ میں ڈاکٹرکی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شیرگڑھ میں ایف ایس سی بیالوجی (ایس ایس) کی پوسٹ خالی ہے، اس حوالہ سے اوگی شیرگڑھ سڑک کی خستہ حالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عزیر احمد سواتی نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ضلع اوگی سے متعلق بھی چیئرمین ڈیڈک سے بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے بی ایچ یو شیرگڑھ میں جلد متبادل میڈیکل آفیسر ڈاکٹرکی تعیناتی کا وعدہ کیا جبکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شیرگڑھ میں اس سال میڈیکل ایف ایس سی کی کلاسز کا اجرااور جلد بیالوجی ایس ایس ٹیچر کی تعیناتی کی یقینی دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ اسی ہفتہ اوگی شیرگڑھ روڈ کے کام کا آغاز ہو جائے گا، جلد اسمبلی فلور میں ضلع اوگی کی آواز اٹھا کر اس کی باقاعدہ منظوری حاصل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :