انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی نے نطنز میں ایرانی جوہری تنصیب پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کردی

جمعہ 13 جون 2025 16:55

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی صبح کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے نطنز میں واقع جوہری افزودگی کے مرکزی مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ایران میں تشویشناک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔