ظ*ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 13 جون 2025 21:25

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایف سی میجر عرفان,ڈی ایس پی کلیم اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنربوری ندیم اکرم،اسسٹنٹ کمشنر میختر یحیی خان کاکڑ، سمیت دیگر انٹیلیجنٹ اداروں کے نمائندگان شریک تھے اجلاس کے موقع پر ضلع میں امن و امان کی بحالی جرائم پیشہ ور افراد کے خلاف کاروائی سمیت دیگر امور پر تفصیل سے جائزہ لیا گیا تمام انٹیلیجنٹ اداروں کے نمائندگان نے اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ ضلع بھر میں امن وامان کی بحالی اور قانون کی رٹ کو قائم رکھنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرنا وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اسمنگلروں اور منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کاروائی کرنا انتہائی ضروری عمل ہے انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول میں اندراج شدہ افراد پر گہری نظر رکھی جائے تمام اداروں کی نمائندگان پر لازم ہے کہ وہ ہاہمی مشاورت اور رابطہ کاریوں کے عمل پر زور دیں تاکہ علاقے کو امن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے تمام درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے ہمیں عوام کی مفاد میں بہتر سے بہتر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ لوگ پرسکون ماحول میں زندگی بسر کر سکیں تمام اداروں کے نمائندگان جرائم پیشہ ور افراد کی تمام سرگرمیاں پر گہری نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :