لاہور میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والے گینگ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا گیا

ہفتہ 14 جون 2025 10:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ڈولفن سکواڈ نے لاہور میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والے گینگ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتارملزم نے صرف مخصوص ایریامیں مجموعی طورپر60وارداتیں کیں، ڈولفن سکواڈنے ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈکارروائی کرتے ہوئے ملت پارک سے گرفتارکیا۔ڈولفن ٹیم کوگرفتاری کے وقت ملزم کی جانب سے شدیدمزاحمت کاسامناکرناپڑا، گرفتارملزم پرڈکیتی،چوری،جھپٹا،گینگزودیگرسنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں،ملزم سکندرعباس کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ملت پارک کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :