اسرائیلی حملے میں فورڈو اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو محدودنقصان پہنچا،ایران

ہفتہ 14 جون 2025 13:47

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد تہران کے جنوب میں واقع فورڈو نیوکلیئر سائٹ اور وسطی ایران میں اصفہان میں ایک اور سائٹ کو محدود نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آئی اے ای اے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا کہ نقصان صرف ان علاقوں تک محدود تھا اور فورڈو کے معاملے میں ساختی نقصان نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصفہان میں، گوداموں سے منسلک کئی مقامات پر بھی حملے کیے گئے جن میں آگ لگ گئی۔ نقصان وسیع نہیں تھا اور جوہری آلودگی کے حوالے سے تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔