باغبان پھل کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے باغات میں کھادوں کے مناسب استعمال کو یقینی بنائیں،محکمہ زراعت

پیر 16 جون 2025 15:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ موسم گرماکی شدت کے دوران نائٹروجنی کھادترشادہ پودوں کے باغات کے لئے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے اسلئے کلوروفل بنانے میں معاونت اور پودے کی بڑھوتری سمیت پھل کی بہترنشوونما کے لئے باغبان نائٹروجنی کھادکی کمی نہ آنے دیں۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو چاہیے کہ وہ پھل کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے باغات میں کھادوں کے مناسب اور متناسب استعمال کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترشادہ پھلوں کی اچھی پیداوار کے لئے کھادوں کا استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غذائی عناصر کی کمی بیشی ترشادہ پھلوں کی صحت‘نشوونما‘پیداوار معیار پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ موسم گرما میں پودے کوجن غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ان میں نائٹروجن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائٹروجن کھاد پودے کی بڑھوتری اور اس کی نشوونما میں بھرپور معاونت فراہم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں نائٹروجنی کھادکا استعمال ترشادہ پھلوں کے پودوں میں کلوروفل بنانے میں بھی معاونت کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :