نوشہرہ ورکاں، عشرہ محرم کے دوران تمام مسالک میں باہمی یگانگت وقت کا تقاضا ہے ،ڈپٹی کمشنر

پیر 16 جون 2025 16:19

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضا برقرار رکھ کر ہم نے ثابت کرنا ہے کہ ہم امن کے داعی اور اپنے ملک سے پیار کرنے والوں شامل ہیں ،آج کی میٹنگ کا مقصد محرم الحرام کے ایام میں مجالس اور جلوسوں کے دوران امن کا داعی بن کر چلنے کا عہد کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سی پی او گوجرانوالہ رانا ایازسلیم نے نوشہرہ ورکاں میں نجی مارکی میں تحصیل و سرکل سطح پر منعقدہ امن میٹنگ کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ ضلع بندی اور زبان بندی کے پہرہ میں شامل علماء و ذاکرین کو بلا کر اسٹیج کی زینت بنانے سے گریز برتیں گے اور کسی بھی شرپسند کو فضا خراب کرنے کا موقع نہیں دیں گے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا اپنے مفصل خطاب میں کہنا تھا کہ تمام مذہبی حلقے اپنے اپنے مقام پر احترام کی جگہ پر ہیں اور محرم الحرام کے عشرہ میں تمام اداروں کو تحرک کیا گیا ہے اور اہل تشیع کو مجالس اور جلوسوں کے دوران کوئی بھی مشکل ہو متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور سی پی او گوجرانوالہ رانا ایازسلیم نوشہرہ ورکاں میں محرم الحرام میٹنگ ہال پہنچے تو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ اور ڈی ایس پی سرکل محمد عمران بیگ اور امن کمیٹی کے ممبران نے انکا شاندار استقبال کیا۔میٹنگ میں لائسنس ہولڈرعمران علی شاہ اور دیگر مسالک کے علماء کرام و انتظامی حلقوں نے نمائندگی کی مولانا مختار احمد نعیمی،حافظ محمد صدیق،اور چوہدری فسا حسین ورک نے بھی ہر حوالہ سے امن و امان برقرار رکھنے بارے یقین دہانی کرائی۔ اور میٹنگ کے احتتام پر حافظ محمد قاسم مصطفائی نے دعائے خیر کرائی۔\378

متعلقہ عنوان :