جیکب آباد ، ریلوےٹریک پر بم دھماکے سے جعفرایکسپریس کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں,کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 18 جون 2025 12:53

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) جیکب آباد کے بولان کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا جس کے باعث پنڈی سے بلوچستان جانے والی جعفر ایکسپریس کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ہیں،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا,ایس ایس پی جیکب آباد صدام حسین خاصخیلی اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار وں نےبھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی جیکب آباد صدام حسین خاصخیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ دھماکہ کے باعث ہواہے,ٹرین کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ,بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے ۔ تمام مسافرین کے لیے ٹھنڈے پانی اور کھانے کا اھتمام کیا گیا ,ٹرین اور مسافروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے,جلد ہی مکمل تفصیل مل جائیں گی,ہمارے سیکیورٹی اداروں کے اہلکار موجود ہیں وہ بھی تفصیل اور شواہد اکٹھا کر رہے ہیں۔\378