برطانیہ غزہ کے جرائم میں شرکت ختم کرے، ملالہ کا خط

غزہ تک انسانی امداد کی فراہمی ممکن نہیں،اہم شخصیات کا برطانوی حکومت کو خط

جمعہ 20 جون 2025 12:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے علاوہ کئی اداکاروں، کھلاڑیوں اور ڈاکٹروں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والے جرائم میں شرکت ختم کرے۔

(جاری ہے)

اس خط پر ملالہ یوسف زئی کے علاوہ برطانیہ کی مشہور اداکارہ جوڈی ڈینچ نے بھی دستخط کیے ہیں جو جیمز بونڈ فلموں میں M کا کردار ادا کرنے کے لیے معروف ہیں۔خط میں لکھا گیا ہے کہ جب تک برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی نہیں روکی جائے گی، غزہ تک انسانی امداد کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکتی۔واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی جاری ہے۔