مظفرگڑھ میں خاتون سے تھانے میں مبینہ زیادتی

خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ لکھنے والے ملازم نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی، پولیس

ہفتہ 21 جون 2025 14:28

مظفرگڑھ میں خاتون سے تھانے میں مبینہ زیادتی
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کو اپنے اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ لکھنے والے ملازم نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی۔پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :