
مون سون کا سلسلہ ختم، آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں،تمام دریاﺅ ں میں صورتحال نارمل ہو گئی ہے. پی ڈی ایم اے
سیلاب سے ایم فائیو موٹروے متاثر ہوئی، ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جاچکا ہے، پنجاب گورنمنٹ کو این ایچ اے اورسوئی ناردرن گیس کی پوری طرح سپورٹ رہی ،تمام شگاف آئندہ ایک ہفتے میں بھر دئیے جائیں گے. عرفان کاٹھیا کی پریس کانفرنس
میاں محمد ندیم
جمعہ 19 ستمبر 2025
18:10

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ایم فائیو موٹروے سیلابی پانی کی وجہ سے متاثر ہوئی، ایم فائیو موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جاچکا ہے، گزشتہ 48گھنٹے سے پانی کم ہورہا ہے، اب تک موٹروے پر کسی قسم کے بریچ کا فیصلہ نہیں ہوا ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل ٹیم مسلسل صورتحال کومانیٹر کررہی ہے، پنجاب گورنمنٹ کو این ایچ اے اورسوئی ناردرن گیس کی پوری طرح سپورٹ رہی، آئندہ ہفتے کسی بارش کا امکان نہیں. انہوں نے بتایا کہ چناب میں مرالہ سے لے کر پنجند تک پانی کا بہا ﺅ معمول کے مطابق ہے، تمام شگاف آئندہ ایک ہفتے میں بھر دئیے جائیں گے، راوی پر سدھنائی کے مقام پر بہت بڑا شگاف ڈالا گیا تھا، اس کو پوری طرح بھر دیا گیا ہے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سیلابی پانی سندھ کیلئے زیادہ نقصان کا باعث نہیں بنا، دریائے سندھ میں سکھر کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پانی کی سطح میں 62 ہزار 325 کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے. عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا مون سون سیزن ختم ہونے کے بعد سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہو گیا ہے، پانی کا لیول کم ہونے کی وجہ سے اب کافی اضلاع میں کشتیاں بھی آپریشنل نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں مرالہ سے لے کر پنجند تک پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے، ابھی پانی کا لیول کم ہو رہا ہے ، بند توڑنا نہیں پڑا ہے. ان کا کہنا تھا سیلاب کی صورتحال میں تمام اداروں نے مل کر کام کیا، پنجاب میں آج تک 28 اضلاع میں 4 ہزار 755 دیہات متاثر ہوئے، سب سے زیادہ علی پور، ملتان اور جلال پور میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا 24 لاکھ 82 ہزار ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب آیا، چاول کی فصل 15 فیصد اور گنے کی فصل 22 فیصد متاثر ہو ئی ہے، محکمہ زراعت نے مویشیوں کو چارہ دینے میں بہت مدد کی اور لائیو اسٹاک کو بچایا. ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 425 میڈیکل کیمپس میں متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی، سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے ایک ہلاکت ہوئی، اب تک پوری سیلابی صورتحال میں 123 افراد جاں بحق ہوئے.

مزید اہم خبریں
-
مبینہ جعلی ڈگری کیس ،جسٹس طارق نے اسلام ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
-
ملک میں موجودہ کیپسٹی چارجز کو صرف معجزہ ہی کم کر سکتا ہے. رکن نیپرا کا اظہارِ تشویش
-
مون سون کا سلسلہ ختم، آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں،تمام دریاﺅ ں میں صورتحال نارمل ہو گئی ہے. پی ڈی ایم اے
-
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ کی ٹیکسٹائل اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں
-
پاک سعودی دفاعی معاہدہ اہم پیشرفت، سیاسی استحکام بھی ضروری ہے. اسد عمر
-
جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا
-
9 مئی مقدمات، علیمہ، عظمی خان، اعظم سواتی ،اسد عمر کی ضمانتوں میں توسیع
-
جی ایچ کیو حملہ کیس، ویڈیو لنک سماعت چیلنج، عمران کو پیش کرنے کیلئے درخواست دائر
-
اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے عمران خان، بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت پھر ملتوی کردی
-
تاریخ گواہ ہے افغانستان نے اپنی سرزمین پر کبھی بیرونی افواج کو تسلیم نہیں کیا ہے.افغان وزارت خارجہ
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج طارق جہانگیری‘ محسن اختر کیانی، بابر ستار، ثمن رفعت اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکری
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.