چترال میں شندور فیسٹیول کا رنگ رنگ افتتاح، ہزاروں شائقین، سیاحوں کی شرکت

ہفتہ 21 جون 2025 21:39

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) چترال شندور فیسٹیول کی رونقیں عروج پر پہنچ گئی۔دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں فیسٹیول کا رنگارنگ افتتاح کیا گیا، ہزاروں کی تعداد میں شائقین اور سیاحوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ غذر گلگت بلتستان اور چترال لاسپور کی ٹیموں میں کھیلا گیا، چترال لاسپور کی ٹیم فاتح رہی۔

متعلقہ عنوان :