پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ویمن ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کا اعلان

پیر 14 جولائی 2025 20:46

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ویمن ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے 20 کھلاڑیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی )نے ویمن ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے تاہم حتمی 16 رکنی سکواڈ کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائیگا۔ پیر کو پی بی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کونسل نے ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا انعقاد میرپور آزاد کشمیر میں کیا ، جس میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا۔

سلیکشن کمیٹی نے تربیتی کیمپ میں شامل 20 خواتین کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا ، تربیتی کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا ان میں بشریٰ ظہور ، بسمہ حسین ، شمائلہ کرن ،رمشا شبیر، سمیرا ملک ، عیشال فیصل ، قندیل فاطمہ ، نصرت بتول ، نرما رفیق ، ایمان ارشد ، میراب ارشد ، ہوریہ ملک ، سعیدہ خالد ، رابعہ جاوید ہاشمی ، مریم خان ، امین طارق ، نور فاطمہ ، مہرین علی ، نشا بخش اور مریم جہانگیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 20 کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا تاہم ورلڈ کپ کیلئے ویمن کھلاڑیوں کی 16رکنی ٹیم کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائیگا۔ واضح رہیکہ ویمن ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ رواں سال 10 تا 25 نومبر بھارت اور نیپال میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کے تمام میچز نیپال میں ہوں گے۔