بیڈ ہومبرگ اوپن: الیگزینڈرووا اور ویکیچ نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی

منگل 24 جون 2025 20:43

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) روس کی ایکاترینا۔ الیگزینڈرووا اور کروشیا کی ڈونا ویکیچ بیڈہومبرگ اوپن کے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔جرمنی میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے رانڈ کے میچ میں الیگزینڈرووا نے سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا۔

(جاری ہے)

بین چیچکو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔1اور چھ۔2سے زیر کرکے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، جہاں پر ان کا مقابلہ یونان کی ماریا سکاری سے ہوگا۔کروشیا کی ڈونا ویکیچ نے روس کی ڈیانا شنائیڈر کے خلاف چھ۔3اور چھ۔3سے بآسانی کامیابی سمیٹی۔ لاسٹ 16میں ویکیچ کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا سے ہوگا۔