چین، کثیر منزلہ عمارت میں ڈرونز کے ذریعے آگ بجھانے کی مشق

بدھ 25 جون 2025 16:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) چین کے شہر شینزین میں بلند و بالا کثیر منزلہ عمارت میں ڈرونز کے ذریعے آگ بجھانے کی مشق کی گئی ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق چین کے جنوبی شینزین میں ایک مشق کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ فائر فائٹنگ ڈرون تعینات کئے گئے تھے۔ ان ڈرونز نے فائر ٹرک کی روایتی حد 100 میٹر کو توڑتے ہوئے 151 میٹر کی بلندی پر یعنی اس عمارت کی تقریباً 34 ویں منزل تک آگ بجھانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ ان ڈرونز کے ساتھ پانی کے پائپ منسلک کئے گئے تھے ۔ ڈرونز یہ پائپ ڈیڑھ سو میٹر کی بلندی تک لے جانے میں کامیاب رہے ۔

متعلقہ عنوان :