سڑکوں کی تعمیر کیلئے پی سی ون کی تیا ر ی درست اقدام ہے، شیخ کامران شہزاد

جمعرات 26 جون 2025 13:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) سٹی سیکرٹر ی اطلاعات پا کستا ن پیپلزپارٹی شیخ کا مر ا ن شہزاد نے کہا ہے کہ سرگودھا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر مختلف سڑکوں کی تعمیر کیلئے پی سی ون کی تیا ر ی درست اقدام ہے ضرورت ا س امر کی ہے کہ سر گودھا کے مختلف علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر سڑکا ت کی تعمیر نو کی جائے اس وقت سرگودھا نکاسی وفراہمی آ ب سڑ کا ت کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں،شا ہینوں کے شہر سرگودہا کو خوبصو رت بنا نے کیلئے تمام مطلوبہ سہو لیا ت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔