گلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے،سرفراز بگٹی

ْبلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:40

گلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے،سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گلے شکوے کا حل ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے، یہ وطن ہم سب کا ہے اور سب نے اس وطن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں، بلوچستان میں 16 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی کر کے بند 3 ہزار 200 اسکول فعال کیے۔

انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں پہلی بار سرکاری سطح پر طبی سہولتیں فراہم کی گئیں، مند میں پہلی ڈاکٹر کی تعیناتی اور بیکڑ اسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش طبی سہولتوں کی فراہمی کا ثبوت ہیں۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ سردی میں ٹھٹرتے اور گرمی میں جھلستے عام بلوچستانی کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :