سعودی عرب ، شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی مندوب ٹوم باراک کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت

جمعہ 27 جون 2025 10:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب ٹوم باراک نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر بات چیت کی گئی ہے۔ملاقات کے دوران شام کی سلامتی، استحکام اور معیشت کی بحالی میں معاونت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :