ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی

اضافے کی وجہ ان کا حکومتی ادارے سے استعفی دے کر مکمل توجہ کاروبار پر مرکوز کرنا ہے،رپورٹ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 15:53

ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)معروف امریکی تاجر ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی ذاتی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکی کاروباری جریدے نے رپورٹ کیا ہے کہ ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر کی حد کو عبور کر گئی، اور یہ رقم 500.5 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ایلون مسک اس وقت ٹیسلا، اسپیس ایکس، ایکس (سابقہ ٹوئٹر)اور نیورلِنک جیسی بڑی کمپنیوں کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

ایلون مسک کی دولت میں اس تیز رفتار اضافے کی ایک اہم وجہ ان کا حکومتی ادارے سے استعفی دے کر مکمل توجہ کاروبار پر مرکوز کرنا ہے۔ارب پتیوں کی فہرست میں اس وقت مسک سرِفہرست ہیں۔ ان کے بعد لیری ایلیسن 351.6 ارب ڈالر، مارک زکربرگ 246.1 ارب ڈالر، جیف بیزوس 233.2 ارب ڈالر اور لیری پیج 204.6 ارب ڈالر کے ساتھ موجود ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے دسمبر 2024 میں 400 ارب ڈالر کی دولت حاصل کرنے والے پہلے شخص ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔