جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:10

جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) ایران نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ تاس کے مطابق ایرانی وزیر برائے ثقافت و اسلامی رہنمائی عباس صالحی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی جوہری توانائی کو غیر پرامن مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا اور نہ ہی اس کا کوئی ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری بم بنانا ایران کے لیے اخلاقی، مذہبی اور قانونی طور پر مکمل طور پر ممنوع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایران نے صرف یہ دکھانے کے لیے یورینیم کو اعلیٰ سطح تک افزودہ کیا کہ وہ ایسا کر سکتا ہے، لیکن درحقیقت اس کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت ممکن ہے، بشرطیکہ مغرب سنجیدہ اور منصفانہ رویہ اختیار کرے۔ واضح رہے کہ 2025 میں ایران کے جوہری مسئلے پر مذاکرات اسرائیلی فوجی کارروائی اور امریکی فضائی حملوں کے باعث بے نتیجہ ختم ہو چکے ہیں۔