حیدرآباد، نرم زمین میں دھنسے آئل ٹینکر کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیا گیا،کارروائی میں چار گھنٹے سے زائد کا وقت لگا

اتوار 29 جون 2025 14:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)حیدرآباد کے علاقے چانگ گوٹھ میں نہر کے ساتھ گزرنے والی سڑک پر آئل سے بھرے ایک ٹینکر کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ سڑک سے اتر کر گیلی اور نرم زمین میں دھنس گیا۔واقعے کے بعد ریسکیو کی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ٹینکر کو بحفاظت نکال لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر کا اگلا (ڈرائیونگ سیٹ وال)اور پچھلا ٹائر نرم زمین میں دھنس گیا تھا، جس سے ٹینکر کے الٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔فوری اطلاع پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریکوری وہیکل اور ہیوی کرین کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کارروائی میں چار گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، تاہم ٹینکر کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :