واقعہ کر بلا باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے اور حق کےلئے جان قربان کرنے کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے ، مزمل حسین گوندل

پیر 30 جون 2025 12:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سیالکوٹ سٹی کے صدر چوہدری مزمل حسین گوندل نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ سے کربلا معلیٰ تک اسلام کےلئے عظیم قربانیوں کی تاریخ اس ماہ مبارک سے وابستہ ہے ،واقعہ کر بلا باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے اور حق کےلئے جان قربان کرنے کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ تجدید عہد، صبر، وفا ، قربانی ،استقامت، اتحاد امت اور باہمی رواداری کا درس دیتا ہے ۔ا ن کا کہنا تھا کہ تمام محب وطن ان ایام میں امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :