دہم جماعت کے نتائج کا اعلان24جولائی ، نہم کا 20اگست کو کیا جائیگا

پیر 30 جون 2025 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) لاہور بورڈ نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 20اگست کو کرے گا جبکہ دہم جماعت کے نتائج کا اعلان 24جولائی کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق دہم میں نمایاں نمبرز لینے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان 23جولائی کو کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں سال نہم و دہم جماعت میں 5لاکھ سے زائد امیدواروں نے امتحان دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :