Live Updates

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز

صوبائی حکومت کی تمام مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 20:15

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔قومی سیکیورٹی اور جنگی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے آج تک سیلاب کی اتنی تباہی نہیں دیکھی، صوبائی حکومت کی تمام مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو 3 وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی۔

مریم نواز نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جا سکتا ہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، عوام کی خوش حالی میری اولین ترجیح ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ گڈ گورننس، درست پالیسیاں اور سخت محنت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا حل ممکن ہے، عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات