حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 20:26

حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم ..
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ اسٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے مانسہرہ پہنچتے ہی شہر کی فضا نعروں سے گونج اٹھی۔ جیسے ہی وہ اپنی نشست کے قریب پہنچے، ٹھاکرہ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں نوجوانوں نے حافظ نعیم حافظ نعیم کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے قائد کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

جلسے کے دوران فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر زبردست نعرہ بازی بھی کی گئی۔ نوجوانوں، طلبہ اور کارکنان کی بڑی تعداد نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔ حافظ نعیم الرحمن اور ھزارہ کے امیر عبدالرزاق عباسی کے استقبال کے لیے امیر جماعت اسلامی ہزارہ جمیل احمد جہانگیری، الخدمت فانڈیشن ہزارہ کے جنرل سیکرٹری، جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر شیخ ندیم شہزاد، سید غیاث الدین شاہ، اور عبداللہ افضل ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔ اسٹیڈیم میں عوامی جوش و خروش دیدنی تھا جو اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ جماعت اسلامی کی قیادت اور اس کے پیغام کو عوام میں روز بروز پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔