یو اے ای کی جانب سے تنزانیہ میں بس حادثے کے متاثرین سے اظہارِ تعزیت\

منگل 1 جولائی 2025 11:32

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات نے تنزانیہ سے بس کے المناک حادثے اور 38 افراد کی ہلاکت پر تنزانیہ کی حکومت سے اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔امارات نیوزایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کلیمانجارو کے علاقے میں ہونے والے ایک بس حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات، متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس افسوسناک سانحے پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔وزارت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کے ساتھ ساتھ تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔تنزانیہ میں دو رز قبل دو بسوں کے تصادم میں 38 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے ۔ تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی ۔ \932