امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

منگل 1 جولائی 2025 14:48

امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات میں بھی جولائی 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سپر فیول 98 پیٹرول کی نئی قیمت 2 درہم 70 فلس Fils فی لیٹر مقرر کردی گئی جو پاکستانی کرنسی میں 208 روپے 60 پیسے بنتی ہے۔اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2 درہم 58 فلس فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جو 199 پاکستانی روپے 33 پیسے بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :