اوساکا ایکسپو،سعودی عرب پویلین کا ثقافتی تبادلے کے پروگرام کا آغاز

بدھ 2 جولائی 2025 14:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)سعودی عرب کے ایکسپو آفس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب پویلین نے اوساکا-کانسائی ایکسپو میں عملے کے لیے منفرد کیریئر اور ذاتی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ثقافتی تبادلے کا پروگرام شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس کا مقصد مملکت کے ثقافتی ورثے اور عالمی اثرات کے اظہار کے لیے نئی راہیں کھولنا ہے۔سی ای پی پلیسمنٹ کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پویلین ٹیم کے 13 سٹاف ممبران کو پانچ بین الاقوامی پویلینز میں ذمہ داری تفویض کرنا شامل ہے جبکہ دورہ کرنے والے بین الاقوامی عملے کے 15 ارکان سعودی عرب پویلین میں تین ماہ باری باری گذاریں گے۔

متعلقہ عنوان :