صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی زیرصدارت اجلاس

بدھ 2 جولائی 2025 16:18

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) صدرویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ (ڈبلیو سی سی آئی ایس) ڈاکٹر مریم صدیقہ کی زیر صدرات اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈبلیو سی سی آئی ایس کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں خواتین کاروباریوں کو درپیش چیلنجز اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اہم و ٹھو س اقدامات کرنے کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےصدر ویمن چیمبر ڈاکٹر مریم صدیقہ نے کہا کہ "ڈبلیو سی سی آئی ایس میں ہم خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے والے موثر مطالعات اور اقدامات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ اجلاس میں ڈبلیو سی سی آئی ایس کی سینئر نائب صدر گل زیب وقاص اعوان، نائب صدر ڈبلیو سی سی آئی ایس روبینہ نوید اور ڈبلیو سی سی آئی ایس کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :