مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصدکا اضافہ

بدھ 2 جولائی 2025 14:08

مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصدکا اضافہ
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستا ن (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 2.46ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال مئی کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات کی مالیت 2.28ارب روپے رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2024کے مقابلے میں رواں سال مئی کے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 0.18ارب روپے یعنی 7.89فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔