انڈونیشیا ، مسافر بحری جہاز ڈوبنے کے باعث 4 افراد ہلاک، 38 لاپتہ

جمعرات 3 جولائی 2025 09:20

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) انڈونیشیا کے آبنائے بالی میں مسافر بحری جہاز ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک اور 38 لاپتہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ایسٹ جاوا سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ایک سینئر اہلکار تھولیب واٹیلہان نےبتایا کہ انڈونیشیا کے آبنائے بالی میں جمعرات کی صبح ایک مسافر بحری جہاز کے ڈوبنے سے چار افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، 38 لاپتہ ہیں اور 23 دیگر زندہ بچ گئے ہیں۔اہلکار کے مطابق، لکڑی کا بحری جہاز مشرقی جاوا کے بنیوانگی ریجنسی میں کیتاپانگ بندرگاہ سے بالی جزیرے پر جمبرانا ریجنسی میں گلیمانوک بندرگاہ جا رہا تھا، جب وہ ڈوب گیا۔اس کے بعد سے بالی جزیرے اور مشرقی جاوا دونوں سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :