محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت جولائی سے شروع کرنے کی ہدایت

جمعرات 3 جولائی 2025 14:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت وسط جولائی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعامر صدیق نے کہا ہے کہ کاشتکار مولی کی اگیتی کاشت وسط جولائی سے شروع کرکے وسط اگست تک مکمل کر لیں تاکہ اس کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مولی کی 40 یوم والی قسم بہترین پیداوار دیتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ جہاں یہ مولی 40روز میں تیار ہو جاتی ہے وہیں یہ کھانے میں خستہ ہونے کے علاوہ کڑواہٹ میں بھی کم ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر مولی کی کاشت کیلئے 3کلوگرام بیج کافی ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید معلومات کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :