غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا

جمعرات 7 اگست 2025 15:46

غیرمعیاری کھاد کی فروخت  پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے غیر معیاری کھاد کی فروخت پر ایک زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ ایک زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا ۔ محکمہ زراعت کی جانب سے غیر معیاری کھاد کی فروخت سے متعلق موصول لیبارٹری رپورٹس کی روشنی میں محکمہ زراعت کے نمائندوں نے کارروائی کرتے ہوئے دو کھاد مراکز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جن کے خلاف لیبارٹری رپورٹس کے مطابق غیر معیاری کھاد کی فروخت کی جارہی تھی۔

یہ مراکز فوجی فرٹیلائزر کمپنی اور چشمہ کیمیکل کمپنی کی کھاد فروخت کر رہے تھے۔ معاملے کی مکمل تحقیقات اور ضابطہ جاتی کارروائی کے بعد ایک فرٹیلائزر ڈیلر کو سیل کر دیا گیا جبکہ ایک فرٹیلائزر ڈیلر کوفرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ 1999 کے تحت بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی تسلسل میں ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صنعت (Industries) کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بنوں اڈہ پر واقع ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی، جو کہ بپلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی ریفلنگ میں ملوث تھے، جو انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہے۔کارروائی کے دوران ایک ایل پی جی شاپ کو موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ ایل پی جی ریفلنگ میں استعمال ہونے والے آلات بھی ضبط کر لیے گئے۔\378