اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کا نیا نام حماستان رکھ دیا

اسرائیل حماس کو ان کی بنیادوں تک تباہ کر دے گا، نیتن یاہو کی دھمکی

جمعرات 3 جولائی 2025 14:51

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کو مکمل طور پر ختم کر دے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ٹرانس اسرائیل پائپ لائن میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ حماس نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حماستان نہیں ہوگا۔ ہم واپس اس طرف نہیں جائیں گے۔ یہ ختم ہو چکا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کو ان کی بنیادوں تک تباہ کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :