ریسکیو 1122 مانسہرہ نے بلی کو کنویں سے بحفاظت نکال لیا

جمعرات 3 جولائی 2025 16:57

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ریسکیو 1122 مانسہرہ کےنوجوانوں نے بلی کو کنویں سے بحفاظت نکال لیا۔ ٹھاکرہ سیاں دا کٹھہ کے مقام پر گہرے کنویں میں بلی کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بلی کو کنویں سے بحفاظت ریسکیو کر کے آزاد کیا جس پر موقع پر موجود عوام نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کے اہل کاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :