چنیوٹ ،محکمہ تعلیم کے نائب قاصدوں کو جونئیر کلرک کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

منگل 8 جولائی 2025 18:37

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی ضامن بن گئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چنیوٹ کے 13 نائب قاصد کی 7 سال بعد جونیئرکلرک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد ملازمین میں تقررنامے تقسیم کئےاور13نائب قاصد کو گریڈ 1 سے گریڈ 11 میں ترقی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دی اورمحنت،لگن اور جذبے سے سرکاری خدمات انجام دینے کی تلقین کی۔سی ای او ایجوکیشن ظفراقبال وٹو بھی موجودتھے۔ترقی پانے والے ملازمین خوشی سے نہال نظر آئے اورڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔\378