ڈی پی او کولئی پالس کوہستان کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 9 جولائی 2025 11:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈی پی او کولئی پالس کوہستان امجد حسین نے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی اشتیاق احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں پولیس افسران اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کولئی پالس کوہستان امجد حسین نے ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد کی ضلع کے لیے خدمات کو سراہا۔ ڈی پی او نے اشتیاق احمد کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی نئی تعیناتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :