کوہاٹ، نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں بنیادی صحت مرکزکی عمارت کو آگ لگاکر نذر آتش کردیا گیا،قیمتی سامان راکھ

بدھ 9 جولائی 2025 23:02

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)قبائلی ضلع اورکزئی کی اپرتحصیل کے علاقہ خواگہ سیڑی میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں بنیادی صحت مرکزکی عمارت کو آگ لگاکر نذر آتش کردیا جس کے نتیجے میں عمارت کے اندررکھا گیا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب اورکزئی کی اپر تحصیل کے ہیڈکوارٹر غلجو سے چند کلومیٹر فاصلے پر واقع بنیادی صحت مرکز خواگہ سیڑی کی عمارت کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کردیا۔

اطلاعات کے مطابق آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر عمارت کے اندر موجود قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی فائر فائیٹرٹیم نے پہنچ کر فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ بجھائی ۔ مقامی لوگوں نے سرکاری عمارت کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے واقعہ کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :