باغبانوں کو میٹھے کی فروخت کا بندوبست اور باغات میں بورڈ و مکسچر کاسپرے کرنے کا مشورہ

جمعرات 10 جولائی 2025 15:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) باغبانوں کو میٹھے کی فروخت کا بندوبست اور باغات میں بورڈ و مکسچر کاسپرے کرنے کامشورہ دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہاکہ باغبان باغات میں پیوندکاری کا عمل شروع کردیں اور آم کے باغات کو 14دن کے وقفہ سے پانی دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گرے ہوئے پھل اکٹھے کرکے زمین میں دبا دیئے جائیں اور کیڑوں کے حملے کابھی جائزہ جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہاکہ باغبان پھل اتارنے کا عمل مکمل ہونے تک پھل کی مکھی کے انسداد کیلئے تدابیر جاری رکھیں اور شاخ تراشی کے آلات کاجائزہ لے کر ان کو تیارکریں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان سکیلز کیلئے کیڑے مار زہر سمیت اعلیٰ نسل کے پودوں کی خریداری کابھی بروقت انتظام کریں۔

متعلقہ عنوان :