کنگسٹن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا لیے

پیر 14 جولائی 2025 14:57

کنگسٹن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف   دوسری اننگز میں 6 وکٹوں ..
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا لیے اور اسے مجموعی طور پر 181 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ کیمرون گرین 42 اور کپتان پیٹ کمنز 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ عثمان خواجہ 14، سیم کونسٹاس صفر، سٹیون سمتھ 5، ٹریوس ہیڈ 16، بیو ویبسٹر 13 اور ایلیکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے تین اور شمر جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 82 رنز کے خسارے کے ساتھ 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جان کیمبل 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ برینڈن کنگ 14، کیولون اینڈرسن 3، کپتان روسٹن چیز 18، مکیل لوئس 7، شائی ہوپ 23، جسٹن گریوز 18، الزاری جوزف 2، شمر جوزف 8 اور جومل ویریکین صفر پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ بولانڈ نے تین جبکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :