آئس لینڈ میں آتش فشاں 2 سال میں 9ویں مرتبہ پھٹ پڑا

بدھ 16 جولائی 2025 16:23

کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) آئس لینڈ کے جنوب مغربی علاقے ریکجانس میں ایک مرتبہ پھر آتش فشاں پھٹ پڑا، آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ 2 سال میں 9ویں مرتبہ اور 2021 کے بعد 12ویں مرتبہ پیش آیا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لائیو میڈیا مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آتش فشاں سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں اور لاوا بہہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ حالیہ برسوں میں دارالحکومت کے قریب آتش فشاں کے پھٹنے کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔برف اور آگ کی سرزمین کے طور پر پہچانے جانے والے اس شمالی بحر اوقیانوس کے جزیرہ نما ملک میں کئی گلیشیئرز اور آتش فشاں موجود ہیں، 2021 میں ریکجانس جزیرہ نما پر جیولوجیکل سسٹم کی دوبارہ سرگرمی کے بعد اب تک 12 آتش فشانی دھماکے ہو چکے ہیں اور آخری مرتبہ آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ رواں سال اپریل میں پیش آیا تھا۔