روس اور لاؤس کی مشترکہ فوجی مشق’’لاروس-2025‘‘رواں سال کے آخر میں ہوگی

جمعہ 18 جولائی 2025 11:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) روس اور لاؤس کی افواج کی مشترکہ فوجی مشق’’لاروس-2025‘‘رواں سال کے آخر میں لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک (ایل پی ڈی آر) کے علاقے میں ہوگی۔ تاس کے مطابق یہ خبر ویتنام کے ریڈیو سٹیشن "وائس آف ویتنام" نے لاؤس کی وزارت دفاع کے حوالے سے رپورٹ کی۔لاؤس کی وزارت دفاع کے ترجمان نت بتایا کہ ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

فی الحال دونوں فریق مشق کے منصوبے پربات چیت کر رہے ہیں، جس میں فوجی مشقوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی، کھیلوں اور سیاحتی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔لاروس فوجی مشق 2019 سے دونوں ممالک کے تربیتی میدانوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد روس اور لاؤس کے درمیان روایتی دوستی کو مضبوط بنانا اور مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ گزشتہ سال یہ مشق روس کے مشرق بعید میں سرگیفسکی تربیتی میدان میں منعقد ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :