سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 18 جولائی 2025 18:37

سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غم کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔