وزیراعظم محمد شہبازشریف کی لکی مرت اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی تعریف

پیر 15 ستمبر 2025 17:19

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی لکی مرت اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لکی مرت اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ارض وطن کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آپریشنز کے دوران 31 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔